Thursday, August 1, 2019

Method for obtaining Official Transcript under Term System

آفیشل ٹرانسکرپٹ اور ڈگری حاصل کرنے کا طریقہ کار
ٹرم سسٹم :

1. سب سے پہلے یونیورسٹی آف سرگودھا کی ویب سائٹ سے بائیو ڈیٹا فارم فار آفیشل ٹرانسکرپٹ ٹرم سسٹم ڈاؤن لوڈ کریں 
https://uos.edu.pk/examination/downloads

دی گئی ہدایات کے مطابق فارم فل کریں 
2. چالان فارم ڈاؤن لوڈ کریں اور فل کرکے Rs 530 ٹرانسکرپٹ فیس حبیب بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کروائیں.
3. چالان فارم کو گوند سے ٹرانسکرپٹ کی عقبی جانب چسپاں کریں 
4. کالج سے کورنگ لیٹر بنوائیں. اور کورنگ لیٹر پر ڈائری نمبر ضرور لکھوائیں.
5. رجسٹریشن کارڈ کی کاپی ، بی اے کی سند کی کاپی ، شناختی کارڈ ، میٹرک کی سند ، انٹرمیڈیٹ کی کاپی اور دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹو سب کی کالج سے Attestation کروائیں ( ایک فوٹو کی Attestation نہیں کروانی ) 
6. چالان فارم مندرجہ ذیل لنک سے آن لائن جنریٹ کرکے کے پرنٹ نکلوائیں.

https://www.uos.edu.pk/challan/general
ڈاکومنٹس کی ترتیب

1. شناختی کارڈ کی کاپی 
2. آفیشل ٹرانسکرپٹ فارم
3. کورنگ لیٹر ( نیچے تصویر دی گئی ہے سیمپل کے طور پر یہ کالج سے بنوانا ہے اور ڈائری نمبر کالج سے ہی لگوانا ہے )
4. رجسٹریشن کارڈ کی کاپی 
5۔ میٹرک کی سند کی کاپی 
6. بی اے کی سند کی کاپی 
7. بہتر ہے ساتھ ایم اے کے رزلٹ کارڈ کی کاپی بھی لگا دیں.
نوٹ : ٹرانسکرپٹ ضروری ہے کیونکہ ایم اے کے رزلٹ کارڈ پر آپ کسی بھی جاب کے لیے اپلائی نہیں کرسکتے.
پورے سیٹ کی ایک کاپی کروا کر اپنے پاس ضرور رکھیں۔
متعلقہ ڈاکومنٹس اس ایڈریس پر ارسال کریں.
ایڈریس :
کنٹرولر ایگزامینیشن انگلش ڈیپارٹمنٹ ٹرم سسٹم یونیورسٹی آف سرگودھا ، سرگودھا.
مزید معلومات کے لیے سرگودھا یونیورسٹی ٹرم سسٹم کے اس نمبر پر کال کریں .
9230856 048

No comments:

Post a Comment